زائرہ وسیم کی والدہ کا بیٹی کو ہراساں کرنے والے کیخلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

زائرہ وسیم کی والدہ کا بیٹی کو ہراساں کرنے والے کیخلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ


ممبئی:زائرہ وسیم کی والدہ نے اپنی بیٹی کو جہاز میں ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق چند روز قبل فلم دنگل میں سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی کا کردار نبھانے والی 17سالہ اداکارہ زائرہ وسیم کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہوں نے جہاز میں اپنے پیچھے بیٹھے شخص کی حرکتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے ۔ جہاز کے عملے سے شکایت کرنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔


یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کے ساتھ وستارا ائیر لائن انتظامیہ بھی فورا ًحرکت میں آگئی اور اس شخص کی تلاش شروع کردی جس کا نتیجہ یہ آیا کہ اس شخص کو دوسرے ہی دن ممبئی سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کی شناخت39سالہ ویکاش سچ دیو کے نام سے ہوئی۔ ویکاش کو پولیس عدالت میں بھی پیش کرچکی ہے تاہم اب ائیر وستارا ایوی ایشن ریگولیٹرکی جانب سے کہا جارہا ہے کہ زائرہ وسیم کی والدہ اپنی بیٹی کو ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف شکایت درج نہیں کروانا چاہتیں۔