ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا، مریم نواز

07:24 PM, 15 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: سپریم کورٹ کا عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق فیصلہ آتے ہی ن لیگ کے رہنماوں کے بیانات آنا شروع ہو گئے۔ انہوں نے جہانگیر ترین کی نااہلی کو قربانی کا بکرا بنا کر عمران خان کو بچایا گیا ہے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی میدان میں آگئی اور فیصلے سے متعلق ٹویٹر پر بیان جاری کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں۔ ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا'۔

مزیدخبریں