جسٹس منیر کا نظریہ ضرورت آج بھی زندہ ہے : کیپٹن (ر) صفدر

جسٹس منیر کا نظریہ ضرورت آج بھی زندہ ہے : کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پیدائشی نااہل ہیں،عمران کیخلاف فیصلہ آیا تو یہ نوازشریف کی نااہلیت کیساتھ بیلنس کرنے کے مترادف ہوگا،پارلیمنٹ کااحترام ہوتاتو میرے خلاف گریڈ 20 کا افسرواجدضیا مجھے جھوٹااور فراڈیانہ لکھتا، اسپیکر صاحب جو آج کہہ رہے ہیں ، یہ تو 28 جولائی کے فیصلے سے شروع ہوچکاہے۔


ایک بیان میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پیدائشی نااہل ہیں،عمران کیخلاف فیصلہ آیا تو یہ نوازشریف کی نااہلیت کیساتھ بیلینس کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا نوازشریف کی نااہلی ریاست کیخلاف سازش تھی،نوازشریف پاک چین اقتصادی رائداری کے ذریعے دنیا کو قریب لائے، ۔


انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر صاحب جو آج کہہ رہے ہیں ، یہ تو 28 جولائی کے فیصلے سے شروع ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا جسٹس منیر کا نظریہ ضرورت آج بھی زندہ ہے، صفدربھٹو کو جنتی گردانتاہوں۔ انہوں نے کہا چین نے نوازشریف کو 60 ارب ڈالر کا ادھاردیا، اب کوئی چین سے ادھار لیکردکھائے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا سیاستدان ایک ادارہ ہوتے ہیں۔