اسلام آباد:وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کنٹینر پر چڑھنے والے آج بھی گالی کی سیاست کر رہے ہیں، حدیبیہ پیپرملز کیس کی ایک ڈکٹیٹر نے 9سال تک سکروٹنی کی لیکن کچھ نہیں ملا، نواز شریف کے خلاف فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا، مسلم لیگ (ن) کا موقف رہا ہے کہ سیاسی رہنمائوں کو ووٹ کے ذریعے آنا چاہیے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف ہر پیشی پر احتساب عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، کنٹینر پر چڑھنے والے آج بھی گالی کی سیاست کر رہے ہیں، آج جھوٹ کی سیاست ختم ہو جائے گی، حدیبیہ پیپر ملز کیس کی ایک ڈکٹیٹر نے 9سال تک اسکروٹنی کی لیکن کچھ نہیں ملا، نواز شریف کے خلاف فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا، مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ سیاسی رہنمائوں کو ووٹ کے ذریعے آنا چاہیے ۔