بھارتی پولیس نے میر واعظ اور دیگر حریت رہنماؤں کو گرفتار کرلیا

05:29 PM, 15 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو گرفتار کرکے نگین پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق جو پہلے سے ہی سنگین میں اپنے گھر میں نظربند تھے اور جیسے ہی انہوں نے مشترکہ حریت قیادت کی کال پر اسلام آباد ٹاؤن کی طرف مارچ کرنے کیلئے گھر سے نکلنے کی کوشش کی انہیں حراست میں لیکر نگین پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیاگیا ۔

سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے اسلام آباد کی طرف مارچ اور لال چوک میں ایک بڑے عوامی اجتماع کی کال دی تھی جس کا مقصد قابض بھارتی فورسزکی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشتگردی کو اجاگر کرنا اور بھارتی مظالم سے متاثرہ جنوبی کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

پولیس نے ہلال احمد وار سمیت متعدد حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو ماگام سے اسوقت حراست میں لے لیا جب وہ اسلام آباد ٹاؤن کی طرف مارچ کر رہے تھے۔ پولیس نے حریت رہنماؤں مولانا مدثر ندوی ، عمر عادل ڈار اور عبدالاحد کو گزشتہ سب گرفتار کرلیا تھا۔پولیس نے حریت رہنماء جاوید احمد میر کوبھی گھر میں نظربند کردیا۔

مزیدخبریں