جہانگیر ترین کی نااہلی کے فوراََ بعد تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ،ن لیگی قیادت منہ تکتی رہ گئے

04:07 PM, 15 Dec, 2017

اسلام آباد:جہانگیر ترین کے نااہل ہونے کے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  جہانگیر ترین کو ٹیکنیکل ایشوز پر نااہل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ  جہانگیر ترین کے خلاف 2 الزامات مسترد جبکہ ایک کیس میں ان کیخلاف فیصلہ کیا آیا جس کی وجہ سے انہیں نااہل کیا گیا ۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے ان ہاؤس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا. ایس ای سی پی نے جہانگیر ترین کا معاملہ خود ختم کیا اور فوجداری کارروائی نہیں کی۔جج نے اپنے فیصلے میں کہا جہانگیر ترین نے آفشور کمپنی ظاہر نہیں کی.جہانگیر ترین آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے ۔سپریم کورٹ نے اپنی فیصلے میں کہا کہ  جہانگیر ترین نے عدالت کے سامنے جھوٹ بولا۔

واضح رہے کہ نون لیگی  رہنما حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف عدالت عظمیٰ میں دو  درخواستیں دائر کی تھیں۔ حنیف عباسی نےدرخواست  میں

 حنیف عباسی نے موقف اپنایا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آرٹیکل 63، 62 کے تحت نااہل کیا جائے کیوںکہ انہوں نے 2013ء میں اپنے کاغذات نامزدگی میں بنی گالہ کی اراضی سے متعلق جھوٹ بولا۔

 عمران خان جہانگیر ترین نااہلی  کا مقدمہ 405دن تک چلا، جس کی 50سماعتوں میں 101گھنٹے کی عدالتی کارروائی ہوئی، جس کے دوران تقریباً 7ہزار دستاویزات پیش کی گئیں۔

مزیدخبریں