"نیو نیوز تازہ ترین "
ریاض: سعودی عرب میں پیر کو نماز استسقاء پڑھی جائے گی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایت جاری کردی ہے۔ ایوان شاہی سے جاری ہونے والے فرمان میں کہا گیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر30ربیع الاول 1439ھ کو مملکت بھر میں نماز استسقاء پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی وہ توبہ واستغفار کریں ، صدقات اور نوافل اور ذکر واذکار کا اہتمام کریں۔