مسلم لیگ ن والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے، کائرہ

12:07 PM, 15 Dec, 2017

لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دوسروں کی طرف بہت انگلیاں اٹھائی گئیں۔ قانون سب کے لیے ایک ہے اور توقع ہے کہ عمران خان کیس میں انصاف ہو گا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ احتجاج اور جلسے حکومت کے راستے کی رکاوٹ نہیں ہوتے کیونکہ ہمارے دور میں بھی احتجاج ہوئے لیکن ہم جا کر مسائل حل کرتے تھے۔ پیپلز پارٹی نے بہت سے کرائسس پر قابو پایا ہے جبکہ پیپلز پارٹی صداقت اور ایک حقیقت ہے کیونکہ ہم کسی کو جمہوریت کو ڈیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے۔ وزیر اعظم کچھ اور اسپیکر کچھ اور کہہ رہے ہیں کیونکہ اسپیکر اگر قوم کے سامنے بات نہیں کر سکتے تو پارلیمانی لیڈرز کو بتا دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا اسپیکر ذمے دار شخص ہیں وہ انفارمیشن کے بغیر نہیں بولتے اور ان کی باتوں نے بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری سے متعلق حکومتی وعدے پورے نہیں کیے جا رہے جب کہ عمران جلد الیکشن چاہ رہے ہیں اور فضل الرحمان ان کے ساتھ ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں