دیپکا اور رنویر نے ویرات اور انوشکا کو تحفہ میں کیا پیش کیا، حیران کن انکشاف

11:39 AM, 15 Dec, 2017

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہدیپکا اور رنویر نے ویرات اور انوشکا کو شادی پر مبادکباد کیسے پیش کی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپکا اور رنویر نے اپنے انداز میں ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبادکباد پیش کی۔ شادی کے بعد بالی ووڈ کے اداکاروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارکباد پیش کی ۔ 

  لیکن معروف اداکارہ دیپکا  اور  رنویر نے شادی کی مبادکباد پیش کرنے کا منفرد انداز اپنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیپکا نے سماجی رابطوں کی ویب کی بجائے ویرات اور انوشکا کو نہ صرف ذاتی طور پر میسج کیا بلکہ ان کو گلدستہ بھی بھیجا جو کہ ویرات اور انوشکا کے گارڈ نے وصول کیا کیونکہ دونوں اس وقت اپنے ہنی مون کے لیے روم میں موجود ہیں ۔ گلدستے پر نہ ٖصرف  دونوں اداکاروں نے اپنے سائن کیے ہوئے تھے بلکہ ان کو نئی زندگی کے لیےمبارکباد بھی پیش

کی ۔

یاد رہے کہ دیپکا اور انوشکا ایک دوسرے کی بہت اچھی دوست ہیں۔ انوشکا نے بہت سے مقامات پر دیپکا کی تعریف کی ہے اور پدماورتی تنازعہ میں انوشکا نے دیپکا کے حق میں آواز بلند کی تھی۔

مزیدخبریں