وکٹ گرنے کے کتنے منٹ تک کوئی ”بیٹسمین“ گراﺅنڈ میں نہ تو اسے آوٹ قرار دیا جاتاہے؟ کرکٹ کی اہم معلومات جانیئے

09:45 AM, 15 Dec, 2017

 لاہور: کیا کرکٹ کے کھیل میں یہ بھی ممکن ہے کہ بیٹسمین میدان میں داخل ہونے سے پہلے ہی آﺅٹ ہوجائے؟ بظاہر تو اس سے زیادہ مضحکہ خیز بات کوئی نہیں ہوسکتی لیکن حقیقت یہی ہے کہ وکٹ گرنے کے تین منٹ بعد تک بھی اگلا بیٹسمین میدان میں نا پہنچے تو وہ کھیلے بغیر ہی آﺅٹ ہو سکتا ہے۔


ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے اس اصول سے بہت ہی کم لوگ واقف ہیں لیکن یہ سچ ہے کہ اگر بیٹسمین تین منٹ گزرنے کے باوجود میدان میں داخل نہ ہو تو امپائر اسے بغیر کھیلے ہی آﺅٹ قرار دے سکتا ہے۔

بظاہر تو یہ اصول بے حد عجیب اور کھلی بے انصافی نظر آتا ہے لیکن کرکٹ کے کھیل میں وقت کی بہت اہمیت ہوتی ہے، تو اس حساب سے یہ کوئی ایسی غلط بات بھی نہیں۔ اگر کوئی بیٹسمین تین منٹ گزرنے کے باوجود میدان میں نہیں پہنچ پاتا تو پھر بہتر ہے کہ وہ پویلین میں ہی بیٹھا رہے۔


خوش قسمتی سے اب تک کوئی بھی بیٹسمین اس قانون کی زد میں نہیں آیا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کبھی ایسا ہو نہیں سکتا کیونکہ یہ قانون تو بہرحال موجود ہے۔

مزیدخبریں