سعودی عرب میں جسم فروشی کیلئے لڑکیاں سمگل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

09:05 AM, 15 Dec, 2017

لاہور: ایف آئی اے نے سعودی عرب لڑکیاں سمگل کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت کی ہے اور اس حوالے سے فیصل آباد مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سکندر حفیظ کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کوسعودی عرب سے ڈی پورٹ کرکے پاکستان لانے کےلئے وزارت داخلہ سے مدد لی جارہی ہے جلد ہی متاثرہ لڑکیوں کو بھی سعودی عرب سے پاکستان لایا جائے گا۔ایجنسی نے خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کیا جن میں فاروق، ثمینہ امتیاز،حسن امتیاز اور سکندر حفیظ شامل ہیں۔


ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے زیر استعمال کمپیوٹر اور موبائل فون قبضے میں لے لیا گیاہے۔ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے کمپیوٹر اور موبائل کی فرانزک لیبارٹری سے جانچ کروائی جائے گی۔

مزیدخبریں