جمعہ کا دن پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے تاریخی فیصلوں کا دن بن گیا

جمعہ کا دن پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے تاریخی فیصلوں کا دن بن گیا

اسلام آباد:  جمعہ کا دن  پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے تاریخی فیصلوں کا دن بن گیا ۔ ماضی میں اعلی ٰ عدلیہ کے اہم ترین فیصلے جمعہ کے روز ہوتے رہے ہیں ،


جمعے کے دن ہی سپریم کورٹ نے مشرف کی ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دینا جمعے کے دن قراردیا تھا۔معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کا فیصلہ بھی  اسی دن  13رکنی بنچ نےسنایا، جمعہ کے دن ہی صدارتی ریفرنس منسوخ کیا۔


سابق صدر پرویز مشرف کو وردی میں الیکشن لڑنے کی اجا زت  بھی جمعے کے دن دی گئی تھی ، جبکہ  سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی بھی جمعے کے دن ہوئی۔