کولمبو : بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے سری لنکن دارلحکومت کولمبو میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھول لیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سری لنکن نژاد جیکولین فرنینڈس نے کولمبو میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ” کائیما سترا“ کھول لیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنے ملک میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولنے پر بہت پرجوش ہیں جہاں سری لنکا کے مزیدار اور روایتی کھانے پیش کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس فلم ریس 3 میں اداکار سلمان خان جبکہ ڈرائیو میں سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔