برسبین: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔
برسبین کے وولون گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں محمد عامر فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے جس کے بعد درد کی شدت کے باعث انہیں طبی امداد کے لئے گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا اور طبی امداد کے بعد وہ دوبارہ سے گراؤنڈ میں آئے اور قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی جانب سے نئی گیند حاصل کرنے کے بعد پہلا اوور بھی کرایا۔