میجرجنرل آصف غفورکو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے مزید 7 میجر جنرلز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. میجرجنرل آصف غفورکو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا ہے

11:17 PM, 15 Dec, 2016

پاک فوج کے مزید 7 میجر جنرلز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. میجرجنرل آصف غفورکو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیے گئے میجر جنرل آصف غفور کا تعلق آرٹلری رجمنٹ سے ہے،وہ اس سے پہلے سوات میں ڈویژن کمانڈ کررہے تھے، انہوں نے ملٹری آپریشن ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات سرانجام دیں۔میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کو کمانڈنٹ پی ایم اے،میجر جنرل سید عدنان کو جی او سی لاہور،میجر جنرل فداحسین ملک کو ڈی جی لاجسٹک جی ایچ کیو، میجر جنرل ظفراللہ خان کو جی او سی پنوں عاقل تعینات کیا گیا ہے۔

میجر جنرل نادر خان کو جی ایچ کیو میں ڈی جی پرسنل سروسز جب کہ میجر جنرل ظفراقبال کو جی او سی آرمڈ ڈویژن گوجرانوالا تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں