کشمیری مجاہدین کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پولیس کیا اقدامات کرے گی پتہ چل گیا

 کشمیری مجاہدین کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پولیس کیا اقدامات کرے گی پتہ چل گیا

جموں: مقبوضہ کشمیرمیں انتظامیہ سرکاری پولیس کو جدید سیکورٹی آلات سے لیس کرنے کیلئے ہائی ٹیک سیکورٹی ساز و سامان خریدے گی ۔ پولیس کے سپیشل ڈی جی ایس پی وید نے مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایاہے کہ پولیس کوہائی ٹیک اور جدید ترین سیکورٹی آلات سے لیس کرنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کے حامل ساز و سامان سے لیس کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجاہدین کے حملوں کے دوران بارودی سرنگوں اور دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنانے پولیس کو ہائی ٹیک آلات سے لیس کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ساز و سامان کی خریداری کیلئے پولیس ہیڈ کوارٹرز نے ای ٹنڈر کے ذریعے اس جدید سامان کو فراہمی کیلئے مینوفیکچررزسے رجوع کیا ہے۔

اس ساز و سامان میں مائع دھماکہ خیز ڈیٹیکٹر (ایل ای ڈی)،دراندازی کا پتہ لگانے کے نظام(آئی ڈی)، جی پی آر ایس ریڈار ،جدید کیمرے ،فلڈ لائٹس اور RFIDساخت کی گاڑیاں وغیرہ شامل ہیں۔ایس پی وید کے مطابق اس اقدام کا مقصد پولیس فورس کو سیکورٹی سرگرمیوں میں جدید ٹیکنالوجی کااستعمال بڑھانا ہے۔

مصنف کے بارے میں