کراچی: فاروق ستار نے تبلیغ پر جانے کا اعلان کر دیا۔فاروق ستار نے جنید جمشید کے جنازے میں شرکت کے بعد مرحوم کے مشن کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے 3روز کیلئے تبلیغ پر جانے کا اعلان کر دیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ کے موقع پر معین خان اکیڈمی گراﺅنڈ میں فاروق ستار کی مولانا طارق جمیل کے ساتھ ملاقات ہوئی اور گفتگو کے دوران مولانا نے انہیں تبلیغ پر جانے کی پیش کش کی جسے فاروق ستار نے فوری طور پر قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنید جمشید کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں اور 3روز کیلئے تبلیغی اجتماع کے ساتھ بھی جائیں گے ۔