جاپان کا پیٹو شخص 3 منٹ میں 12 برگر کھا گیا

اس پیٹو شخص نے 3 منٹ میں 12 برگر کھا کر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں لکھوا لیا

05:30 PM, 15 Dec, 2016

اٹلی میں  گینز ریکارڈ اکیڈمی کے تحت منعقدہ ایک شو میں برگر کھانے کا مقابلہ ہوا ۔ مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کو 3 منٹ کا ٹائم دیا اور اس  مقررہ وقت میں جس شخص نے زیادہ  برگر کھائے وہ جاپان کا شخص تھا۔ اس پیٹو شخص نے 3 منٹ میں 12 برگر کھا کر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں لکھوا لیا۔

 اس شو میں شامل پیٹو افراد نے ریکارڈ قائم کرنے کے غرض سے برگر کھانے شروع کئے تو رُکنے کا نام ہی نہ لیا۔برگر کھانے کا شوق بہت لوگوں کو ہوتا ہے۔ لیکناٹلی میں منعقدہ ایک شو کے دوران شرکاء نے اتنی رغبت سے برگر ہڑپ کئے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔تین منٹ کے دورانئیے میں سب سے زیادہ برگر کھانے کی کوشش میں جاپان کا پیٹو شخص فاتح قرار پایا، جس نے 3منٹ میں بارہ برگرز کھا کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ۔

مزیدخبریں