لاہور: اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کا نکاح کل لاہور میں انجام پائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی اداکار ہ اور گلوکار نے نکاح کیلئے لاہور کے ایک اہم مقام کا انتحاب بھی کرلیا ہے نکاح کی رسم میں شرکت کیلئے قریبی عزیزو اقارب اور دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
یاد رہے پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی منگنی ہوچکی ہے، اس بات کا اعلان فرحان نے خود سوشل میڈیا پر کیا۔فرحان نے اپنی اور فروہ کی تصویر کو سماجی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا تھا جس میں وہ ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، جبکہ عروہ نے ایک نہایت خوبصورت انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔