مقدمہ بازی کی رنجش ، ملزم نے اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا

مقدمہ بازی کی رنجش ، ملزم نے اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا

چنیوٹ: مقدمہ بازی کی رنجش پر ملزم نے سکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں اسکول ٹیچر کے جسم کا تیس فی صد حصہ متاثر ہوا۔ چنیوٹ کے علاقہ شمس الحسن ٹاون کی رہائشی اسپشل ایجوکیشن سکول میں تعینات روبینہ کوثر گھر سے سکول کے لیے نکلی تو ملزم مرتضیٰ نے اسے روکا اوراسے اپنے اوپر دائر مقدمہ واپس لینے کے لیے مجبور کیا۔

روبینہ کوثر نے انکار کیا تو ملزم مرتضی ٰنے اس پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں روبینہ کا بایاں بازو اور جسم کا تیس فی صد حصہ متاثر ہوا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور پولیس نے متاثر اسکول ٹیچر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا، جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں