سرفراز احمد ایک روزہ ٹیم کی قیادت کےلئے مضبوط امیدوار ہیں , شہر یار خان

12:37 PM, 15 Dec, 2016

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے سرفرازاحمد کو ایک روزہ ٹیم کی قیادت کےلئے مضبوط امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کو اظہرعلی پر اعتماد نہیں رہا ¾کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رائے بھی لی گئی تھی ۔

ایک انٹرویو میں شہر یار خان نے کہاکہ ہم اظہر سے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے خوش ہیں تاہم ان کی قائدانہ صلاحیتوں نے ہمیں اعتماد نہیں دیا اور ایک روزہ ٹیم میں ان کی جگہ غیر یقینی ہے انہوںنے کہاکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کپتانی سے الگ ہونے کے فیصلے کو ان پر ہی چھوڑا تھا تاہم بعد ازاں مجموعی طورپرہمارا یہ فیصلہ ہوا تھا کہ انھیں ویسٹ انڈیز سے سیریز تک کپتانی جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں