قطر ،حلب کے شہریوں کے ساتھ یک جہتی کے لئے قومی دن کی تقریبات منسوخ

12:06 PM, 15 Dec, 2016

دوحہ :قطر میں شام کے جنگ زدہ شہر حلب کے شہریوں کے ساتھ یک جہتی کے لئے آئندہ ہفتے مجوزہ قومی دن کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق منسوخی کا یہ اعلان خود قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی جانب سے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قطر کا قومی دن اس خلیجی عرب ریاست کے 1878ءمیں قیام کی یاد میں 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں