کراچی: گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کو 32 روز بعد کراچی کے نجی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ گورنر سندھ کو 13 نومبر کو نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔گورنر سندھ کو سینے میں انفکیشن اور دمہ کی شکایت کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا تھا ڈاکٹروں کے مطابق گورنر سندھ کے انفیکشن پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم گورنر سندھ کو کمزوری ہے جو گھر میں رہنے سے دور کی جا سکتی ہے۔گورنر سندھ ڈاکٹروں کی نگرانی میں گھر پررہیں گے اور چند روز آرام کے بعد باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔