ٹوبہ ٹیک سنگھ: شالیمار ایکسپریس کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی

11:49 AM, 15 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ویل جام ہونے سے بوگی میں آگ بھڑک اٹھی، 3 گھنٹے بعد مرمت کر کے ٹرین کو کراچی روانہ کر دیاگیا۔

گزشتہ روز لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 کا ویل جام ہونے کے بعد بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔تاہم ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ اسٹیشن پر عملہ نہ ہونے اور مسافر خانوں کو تالے لگے ہونے کے باعث سخت سردی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تین گھنٹوں کی کوشش کے بعد بوگی کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو کراچی روانہ کر دیا گیا۔

مزیدخبریں