ملتان،تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک،3فرار

11:43 AM, 15 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ملتان: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین ڈاکو فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہلاک ہونیوالے ڈاکو قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے ماڈل ٹاون کے قریب پانچ مسلح ڈاکو نذر نامی شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوں کا تعاقب کیاجس پر ڈاکوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جوابی فائرنگ میں عرفان اور وسیم نامی ڈکیت ہلاک جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو ڈکیتی اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق مفرور ڈاکوں کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

مزیدخبریں