بیٹے کے کینسر نے بکھیر کر رکھ دیا تھا‘ عمران ہاشمی

11:10 AM, 15 Dec, 2016

ممبئی: عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کی خبر نے انھیں بکھیر کر رکھ دیا تھا۔ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے بیٹے کو 2014ء میں گردوں کے کینسر کا مرض لاحق ہوا تھا۔ اس وقت آیان ہاشمی کی عمر صرف 3 سال اور 10 ماہ تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق کینسر کی اس قسم کا 4 سال تک کے بچوں پر حملہ آور ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
عمران ہاشمی کا اس دلخراش وقت کو یاد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بدقسمتی سے میرا بیٹا ان چند فیصد بچوں میں شامل تھا جنھیں اس مرض نے جکڑ لیا۔ وہ وقت میرے اور میری فیملی کے لئے بہت کربناک تھا۔ ۔ بالی ووڈ سٹار کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ آیان ہاشمی کو اس مرض سے چھٹکارا دینے کیلئے 6 سے 7 ماہ کا ٹریٹمنٹ درکار ہے
تاہم عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان سب کے باوجود مجھے اور میری فیملی کو پتہ تھا کہ ہم نے اس مرض کا مقابلہ کرنا ہے۔ ہم ہمیں اس عرصہ میں جو بنیادی چیز پتہ چلی، وہ اس مرض کے بارے میں آگاہی اور معلومات ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے لئے اس کا سامنا کرنا آسان ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں