واشنگٹن : شدت پسند گروپ داعش کے خلاف سرگرم امریکا کی قیادت میں قائم عالمی اتحاد کے سربراہ جنرل سٹیفن ٹانسنڈ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں شام کے شہر تدمر میں شامی اور روسی فوج کو شکست دے کر شہر قبضہ کرنے والی تنظیم کو امریکی فضائیہ نے وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق جنرل سٹیفن ٹانسنڈ نے بتایا کہ تدمر پر قبضے کے بعد داعش نے روس اور شامی فوج کے چھوڑے گئے فضائی دفاعی نظام پر قبضہ کرلیا تھا۔ اس کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوا تھا کہ داعش روسی اور شامی فوج کے بڑے ہتھیاروں کو دہشت گردی کے مقاصد اور امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف استعمال کرسکتی ہے ۔