روس نے باغیوں پر جنگ دوبارہ شروع کرنے کا الزام لگایا ہے جبکہ باغیوں کا کہنا ہے کہ شامی فوج توپوں، ٹینکوں اور مارٹر گولوں سے حملے کر رہی ہے۔باغیوں اور شامی فورسز کے درمیان ایک دن پہلے ہی جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا،تاکہ مختلف علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر جانے کا وقت مل سکے۔دنیا بھر حلب میں ہونے والے مظالم کی خلاف آواز اٹھ رہی ہے ۔
ترک صدر نے شامی افواج پر جنگ بندی کا معاہدہ توڑنے کا الزام لگایا ہے ،چین نے حلب میں مذاکرات کا عمل بحال کرنے کی اپیل کی ۔خلیج تعاون تنظیم نے حلب میں شہریوں پر وحشت ناک بمباری کی شدید مذمت کی ۔مسلسل بمباری کی وجہ سے شہریوں کو اشیائے خودونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
حلب میں جنگ بندی کا اعلان کچھ ہی دیر میں دھماکوں کی گونج میں دب گیا
10:36 AM, 15 Dec, 2016