متحدہ عرب امارات کے شہری گاڑیو ں کی دھلائی پر 8500 تک خرچ کر دیتے ہیں

08:14 AM, 15 Dec, 2016

دبئی:پاکستان میں تو گاڑی کی دھلائی 200روپے سے لیکر 500 تک ہوتی ہے ۔کئی جگہوں پر شاید اس سے بھی زیادہ ہوتو لیکن کبھی آپ نے سوچا ہے کہ عرب ممالک اور خاص طور پر دبئی کے شہری اپنی گاڑیاں دھلانے پر کتنے صرف کرتے ہیں۔دبئی میںگرد آلود ہوائیں اور گرم موسم کی وجہ سے گاڑیوں کی صفائی کیسے اور کتنے درہم میں کی جا تی ہے ۔ دبئی کے شہری اوسطاََ ایک مہینے میں تین دفعہ گاڑی کی دھلائی ، صفائی کرواتے ہیں ۔ کسی پروفیسنل کلینر سے گاڑی کی صفائی کروانے پر تقریباََ35(1000 روپے تقریباََ)درہم سے لیکر100درہم خرچ کرنے پڑتے ہیں ۔ اس طرح دبئی کے شہری اوسطاََ ایک ماہ میں تقریباََ105درہم سے لیکر 300درہم تک خرچ کر تے ہیں۔گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیوں کو بہترین صاف کرنا پسند کر تے ہیں ۔ جراثیم سیپاک گاڑی کو پسند کیا جا تاہے ۔لیکن لگژری گاڑیوں کے مالکان جب گاڑی بیچنے کا ارادہ کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ اپنی گاڑی پر تقریباََ700درہم سے لیکر 1000درہم تک بھی خرچ کر دیتے ہیں۔

مزیدخبریں