اسحاق ڈار کو معاشی بحالی پلان کے حوالے سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

اسحاق ڈار کو معاشی بحالی پلان کے حوالے سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلام آباد: ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کو معاشی بحالی پلان کے حوالے سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔


 وزیراعظم نے مقامی تیار کردہ معاشی ترقیاتی پلان کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی، وزارت خزانہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی میں وزیر منصوبہ بندی، وزیر خزانہ، وزیر اقتصادی امور، وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر مملکت ریونیو اور توانائی اور ایس ائی ایف سی کے قومی کو آرڈینیٹر شامل ہوں گے۔


کمیٹی پروفیسر سٹیفن ڈیرکان کے تیار کردہ معاشی پلان کے مسودہ اور وزارت منصوبہ بندی کے تیار کردہ سیکٹورل پلان کا جائزہ اور  شراکت داروں سے فیڈ بیک لے گی۔کمیٹی یقینی بنائے گی کہ ڈرافٹ پلان جامع، ہم آہنگ اور تضادات سے پاک ہو،  سیکٹورل پلان مقامی تیار کردہ معاشی ترقیاتی پلان سے ہم آہنگ ہے۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو برطانوی ماہر اسٹیفن ڈرکان کی جانب سے 5 سالہ معاشی پالیسی پر تجاویز دی گئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں