زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ، 17 کروڑ  ڈالر ہوگئے

10:02 PM, 15 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:زرمبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ ہوگیا ، 17 کروڑ  ڈالر  ہوگئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ  ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق  ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 سے 9 اگست کے دوران 17 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9 اگست تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 64 کروڑ ڈالر رہے۔

سٹیٹ بینک کے ذخائر 11 کروڑ 93 لاکھ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔

مزیدخبریں