سکیورٹی فورسز   کا ضلع کرم میں آپریشن  ،  7 خوارج   ہلاک ، 5 زخمی 

07:14 PM, 15 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز  نے ضلع کرم میں آپریشن  کیا، اس انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن   میں   7 خوارج  ہلاک ہوگئے ۔ 


آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز   نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرم میں آپریشن  کیا۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7 خوارج ہلاک ہو گئے  جبکہ اس دوران 5 خوارج زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے  اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق    علاقے ممکنہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن  جاری ہے۔ 

مزیدخبریں