سپیکر سردار ایاز صادق   کا  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ

04:32 PM, 15 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سپیکر سردار ایاز صادق  نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے  مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم  نو سے   قومی خزانے کو ایک ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔تنظیم نو کے اقدامات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو فعال اور متحرک بنانے کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطا بق پہلے مرحلے میں 90 اور دوسرے مرحلے میں130غیرضروری آسامیاں ختم کی جائیں گی، اس سے 
 56 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

تیسرے مرحلے میں انتظامی اصلاحات سے مزید 40 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔واضح رہے کہ  کفایت شعاری کی قومی مہم کے تحت  گریڈایک سے 19 تک کی 220 غیرضروری آسامیاں ختم کردی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں