انٹرنیٹ  کی سست روی سے متعلق  کمپنیوں سے ڈیٹا مانگا ہے، فائر وال سے پہلے ویب مینجمنٹ سسٹم تھا حکومت  اب سسٹم کو اپ ڈیٹ کررہی ہے: شزہ فاطمہ

04:01 PM, 15 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کاکہنا ہےکہ  کمپنیوں سے انٹرنیٹ سروس سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  کمپنیوں سے انٹرنیٹ  سروس سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ فائر وال سے پہلے ویب مینجمنٹ سسٹم تھا حکومت  اب سسٹم کو اپ ڈیٹ کررہی ہے۔  ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ  سائبر سکیورٹی  کےحملوں سے بچنے کےلیے فائر وال انسٹال کی جاتی ہے۔ وزیر مملکت  آئی ٹی کاکہنا تھاکہ جلد آگاہ کریں گے کہ  اب تک کتنے سائبر حملے ہوچکے ہیں، پہلے صرف وٹس ایپ سست ہونے کی شکایت آرہی تھی۔

شزہ فاطمہ  خواجہ نے کہاکہ  انٹرنیٹ  کی سست روی سے متعلق انٹرنیٹ  سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے ڈیٹا مانگا ہے۔پی ٹی اے سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔  ان کاکہنا تھا کہ گذشتہ دو ہفتوں میں ڈیٹا ٹریفک پر کیا فرق پڑا ہے ، رپورٹ آئے گی تو دیکھیں گے۔  انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ   دیکھیں گے  کیا ڈیٹا کا استعمال زیادہ ہوا ہے یا کوئی اور وجہ بھی ہے۔ 
 

مزیدخبریں