اس وقت ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کراچی سے اسلام آباد جانے والی ٹرین سے بھی سست ہے:مشی خان

   اس وقت ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کراچی سے اسلام آباد جانے والی ٹرین سے بھی سست ہے:مشی خان

کراچی:پاکستانی اداکارہ مشی خان کاکہنا ہےکہ   اس وقت ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کراچی سے اسلام آباد جانے والی ٹرین سے بھی سست ہے، ایک پیغام ڈیڑھ دن میں جا رہا ہے۔

اداکارہ مشی خان نے انسٹا گرام پر  ویڈیو میں کہاکہ     اس وقت ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کراچی سے اسلام آباد جانے والی ٹرین سے بھی سست ہے، ایک پیغام ڈیڑھ دن میں جا رہا ہے۔مشی خان کاکہنا تھاکہ   بیشتر کاروبار کا دار ومدار انٹرنیٹ  پر ہے، وہ اس سست رفتار کی وجہ سے ایسے کاروبار کس طرح کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے  ویڈیو پیغام میں حکومت سے درخواست کی کہ براہ مہربانی انٹرنیٹ کی سروس، اس کی رفتار کو بہتر بنائیں۔ اس کے بغیر ہمارا گزارا مشکل ہے۔
انہوں نے ویڈیو میں مزید کہاکہ  ہم اتنے ٹیکس ادا کر رہے ہیں لیکن پھر بھی انٹرنیٹ کی سروس نہیں مل رہی، یوں لگتا ہے ہم زمانہ قدیم میں واپس جا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں