542 کلوگرام وزن کم کرنے والا "سمائلنگ مین " وائرل

03:39 PM, 15 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

جازان :542 کلوگرام وزن کم کرنے والا "سمائلنگ مین " وائرل ہوگیا۔ وزن بڑھانا ہویا کم کرنا دونوںمشکل کام ہیں۔ تاہم اگر  کوئی542 کلوگرام وزن کم کرلے تو یہ ناصرف انہونی بات ہے بلکہ اس میں ڈاکٹروں کی معاونت بھی لائق تحسین ہے۔ 


سعودی عرب سے تعلق رکھنے والانوجوان اپناوزن حیرت انگیز طور پر 542 کلو گرام کم کرنے میں کامیاب ہوگیا  ، اپنی اس کوشش کی وجہ سے   ہسپتال کے بیڈ پر اس کی تصویر وائرل ہوگئی۔ اس نوجوان کا تعلق سعودی عرب سے ہے اوراس کا نام  خالد بن محسن شیری  ہے۔ 


اس  نے  یہ  وزن   سعودی عرب کے سابق شاہ عبداللہ کی مداخلت کی معاونت سے کم کیا۔خالد کو علاج کے لیے جازان شہر میں اس کے گھر سے فورک لفٹ اور خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ بستر کے ذریعے ریاض کے کنگ فہد میڈیکل سٹی لایا گیا۔ ان کی دیکھ بھال کے لیے30 طبی ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ شیری نے صرف چھ ماہ میں اپنے کل وزن کا آدھا وزن کم کرلیا تھا  ۔2013میں جب شیری تین سال سے زیادہ عرصے سے بستر پر تھا، تواس کا وزن 610 کلو گرام تھا۔اطلاعات کے مطابق اس کی صحت اتنی خراب تھی کہ وہ اپنی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں کر سکتا تھا اور اس کے لیے دوسروں کی مدد پر منحصر تھا۔جب شاہ عبداللہ کو اس کی حالت کا علم ہوا تو انہوں نے شیری کا علاج کرانے کا  فیصلہ کیا۔ شیری کو مفت بہترین طبی دیکھ بھال فراہم کی گئیں۔

مزیدخبریں