مریم نواز کے یوم آزادی پر  پہنے گئے سوٹ کی قیمت صرف ہزاروں میں

مریم نواز کے یوم آزادی پر  پہنے گئے سوٹ کی قیمت صرف ہزاروں میں

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم آزادی کے موقع پر صرف 35 ہزار کا سوٹ پہنا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شمار ناصرف خوبصورت بلکہ خوش لباس سیاستدانوں میں ہوتا ہے،مریم نواز اپنے مہنگے سوٹوں، پرسوں اور جوتوں کے باعث اکثر زیر تنقید آتی ہیں۔جس کے  باعث وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اکثر اپنی خوش لباسی اور سوٹ کے چناؤ پر اکثر خبروں میں نظرآتی ہیں۔


گزشتہ روز جشن آزادی کے موقع پر بھی مریم نواز کو منفرد انداز اپنائے دیکھا گیا، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی اور پرچم کشائی کی تقریب کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے جشن آزادی کی مناسبت سے سفید لباس کا انتخاب کیا۔

 
 مریم نواز کے خوبصورت سفید  لباس کے دوپٹے پر سبز بارڈر اور پرچم کا پرنٹ کا زیب تن کیا تھا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس لباس کی قیمت کیا ہے؟ مریم نواز نے 14 اگست کے روز پرنیان بائے عائشہ کا سفید اور ہرے رنگ کے امتزاج سے تیار سوٹپ ہنا تھا،برانڈ کے سوشل میڈیا پیج پر مریم نواز کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

برانڈ کی ویب سائٹ پر  اس سوٹ کی قیمت 34 ہزار 999 پاکستانی  روپے درج ہے۔

یاد رہے کہ عظمٰی بخاری نے مریم نواز پر مہنگے سوٹوں، پرسوں اور جوتوں کے باعث تنقید  پر کہا تھا کہ وہ تو صرد 500 سے 600 روپے والا سوٹ پہنتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں