منکی پاکس کا خطرہ:پاکستان کے داخلی راستوں پر اسکریننگ نظام مضبوط کرنے کا فیصلہ

02:10 PM, 15 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دینے کے بعد دوسری جانب پاکستان کے تمام داخلی راستوں پر منکی پوکس زیکا وائرس سیمت دیگر بیماریوں کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کا فیصلہ   کیا ہے۔

افریقا میں منکی پاکس کے ایک نئے ویرینٹ کی تصدیق   ہوئی جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نےخبردار کر تے ہوئے منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا ، اس ایمرجنسی کے پیش نظر  پاکستان کے تمام داخلی راستوں پر ایمپوکس زیکا وائرس سیمت دیگر بیماریوں کو روکنے کے لیے اسکریننگ نظام مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈبیلو ایچ او کا کہنا ہے کہ افریقا کے 13 ممالک میں ایمپوکس کا نیا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، افریقی ملک کانگو میں منکی پاکس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پاکس کے بڑھتےکیسز اوربھارت میں زیکا وائرس کے پھیلاؤکے بعد بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کی نگرانی کی جائے، منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو خصوصی وارڈز میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں