10 ہزار سے زائد موٹرسائیکل،  5 ہزار سے زائد رکشوں میں مفت پیٹرول تقسیم 

01:42 PM, 15 Aug, 2024

چنیوٹ:   انوکھے انداز سے جشن آزادی مناتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے 10 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں اور 5 ہزار سے زائد رکشوں میں مفت پیٹرول تقسیم کیا۔

چنیوٹ سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ نے اعلان کیا تھا کہ یوم آزادی کے دن جو بھی ان کے ڈیرے پر موٹرسائیکل پر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے آئے گا اسے مفت 5 لیٹر پیٹرول دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کی جانب سے یوم آزادی کے دن صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک 10 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کو مفت 5-5 لیٹر پیٹرول دیا گیا اور 15 اگست کو 5 ہزار سے زائد رکشوں کو یہی سہولت مفت دی گئی۔

قیصراحمد شیخ کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے اس موقع پر عوام کو خوشخبری سناتا ہوں کہ نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جا رہی ہے بلکہ 200 یونٹس تک مفت بجلی بھی دی جائے گی۔

مزیدخبریں