اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی گئی،نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر آج پانچویں مرتبہ بھی جرح نہ ہوسکی۔
وکلاء صفائی کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہمارے متعدد کیسز لگے ہیں ان کی جانب سےسماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جو کہ عدالت نے منظور کر لی۔ عدالت نے وکلاء صفائی کو گزشتہ سماعت کے آرڈر کی مصدقہ کاپی فراہم کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی۔
بشریٰ بی بی نےجج سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے نئے توشہ خانہ کیس میں مجھے سوال نامہ دیا تھا لیکن جیل حکام میرے کمرے سے سارے کاغذات اٹھا کر لے گئے ہیں میں نیب کے سوال نامے کا جواب تیار کررہی تھی۔بعد میں نیب والے پھر کہتے ہیں یہ شامل تفتیش نہیں ہورہےہیں۔