سینیٹ کمیٹی برائےآئی ٹی کا انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار، فائر وال سے متعلق ایجنڈا ملتوی

01:09 PM, 15 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔ اراکین کمیٹی کا انٹرنیٹ سروسز کے متاثر ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار  کیاجبکہ فائر وال سے متعلق قائمہ کمیٹی کا ایجنڈا ملتوی کردیا گیا۔ 

کمیٹی نے انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس سلو ہونے سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی ۔کمیٹی کی دو ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت  کی ہے۔

قائمہ کمیٹی کے ممبرافنان اللہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا واٹس ایپ پر میڈیا ڈاون لوڈنگ اپ لوڈنگ نہیں ہورہی، بہت سے ای کامرس کے فورمز چھوڑ کر جارہے ہیں۔سینیٹر ہمایوں نے تنقید کی کہ آپ نے لوگوں کا روزگار تباہ کردیا ہے،پہلے ہی سرمایہ کاری نہیں اس طریقہ سے سارا کاروبار تباہ ہوجائے گا۔

سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے مؤقف دیا کہ یہ نیٹ ورکس پر مسئلہ ہے وائی فائی پر نہیں ہے، جبکہ پی ٹی اے نے دعویٰ  کیا کہ ہمارے پاس انٹرنیٹ سروس سے متعلق کوئی شکایت ہی نہیں ملی۔

مزید براں فائر وال سے متعلق پی ٹی اے نے آج قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش کرنا تھیں۔ فائر وال سے متعلق پی ٹی اے نے حکام کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایجنڈا ملتوی کردیا، فائر وال پر قائمہ کمیٹی نے ان کیمرا بریفنگ طلب کر رکھی تھیں۔

مزیدخبریں