اظہر مشوانی کےبھائیوں کی عدم بازیابی: ’امید ہے یہ کیس آئندہ منگل تک ختم ہو جائے گا‘، عدالت

اظہر مشوانی کےبھائیوں کی عدم بازیابی: ’امید ہے یہ کیس آئندہ منگل تک ختم ہو جائے گا‘، عدالت

اسلام آباد: اظہر مشوانی کے دو لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کے لیے درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ  نے سکریٹری دفاع کو 20 اگست کو دوبارا طلب کر لیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب  نے ریمارکس میں کہا کہ مجھے امید ہے یہ کیس آئندہ منگل تک ختم ہو جائے گا،عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے دو لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت کی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش  ہوئے۔


  جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ آپ کیا کہیں گے ؟ صرف رپورٹ پیش کریں گے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ سیکرٹری دفاع 11 اگست سے ملک سے باہر ہیں جوائنٹ سیکرٹری موجود ہیں، ایشو ایسا ہے لیکن اس میں دائرہ اختیار کا معاملہ بھی ہے۔

جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ سکریٹری دفاع کو کہیں اس مرتبہ اپنے ویکینڈ کی قربانی دیں۔ 


جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ فیڈریشن ہیں آپ کے پاس اختیار ہے آپ کے پاس سیکرٹری دفاع سیکرٹری داخلہ ہیں، یہ معاملہ انا کا مسلہ نہ بنائیں بنائیں۔


 عدالت نے سکریٹری دفاع کو 20 اگست کو دوبارا طلب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے یہ کیس آئندہ منگل تک یہ کیس ختم ہو جائے گا، میں اس پر تفصیلی آرڈر جاری کروں گا۔


بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں