امریکا نےشیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانےکا الزام مضحکہ خیز قرار دےدیا

 امریکا نےشیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانےکا الزام مضحکہ خیز قرار دےدیا

واشنگٹن : امریکا نے  بنگلہ دیش میں حکو مت گرانے  میں ملوث ہو نے کے شیخ حسینہ واجد  کے الزام کومضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

عالمی میڈیا  کے مطابق ہفتہ وار  پریس بریفنگ کے دورا ن  امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل سے ایک صحافی نےپوچھا کہ حسینہ واجد نے امریکا پر الزام عائدکیا ہےکہ اس نے بڑے پیمانے پر احتجاج کی سازش کی تھی جو آخرکار ان کے اقتدار سے ہٹنے کا سبب بنی ہے، تو  آپ اس پر کیا تبصرہ کریں گے؟

اس پر ویدانت پٹیل کا جواب تھا کہ یہ ایک مضحکہ خیز  بات ہے، اور یہ  الزام کہ امریکا حسینہ واجد حکومت کے خاتمے میں ملوث ہے، بالکل جھوٹا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد نے قریبی ساتھیوں کو پیغام میں دعویٰ کیا  تھا کہ  امریکا خلیج بنگال پر تسلط قائم کرنا چاہتا ہے اور سینٹ مارٹن کے جزیرے پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھاکہ میں نے جزیرے کا کنٹرول امریکا کے حوالے نہیں کیا تو میری حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا اور استعفیٰ بھی اس لیے دیا کہ طلبہ اور عوام کی مزید لاشیں نہ گریں۔

مصنف کے بارے میں