بھارت کا یوم آزادی، پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں کشمیری یو م سیا ہ منا رہے ہیں

بھارت کا یوم آزادی، پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں کشمیری یو م سیا ہ منا رہے ہیں

مظفر آباد:بھارت کی آزادی کے موقع پر لائن آف کنٹرو ل کے دونو ں اطراف سمیت پاکستا ن  اور دنیا بھر میں کشمیری آ ج یوم سیاہ منا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، تعلیمی ادارے، دکانیں اور کاروباری مراکز  سب بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔

آج کشمیریوں کی جانب سے بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں بھی  نکالی جائیں گی ۔احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے دوران دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پر بھارت کے ظلم و ستم، بھارتی فوجیوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور قتل و غارت جیسے انسانیت سوز مظالم کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔

یو م سیا ہ منانے کا مقصد بھارت کی غیر قانونی حکومت سے نجات حاصل کرنا  ہے اور کشمیریوں کیلئے آزاد وطن کے حصول کی جدوجہد کرنا بھی ہے۔

ہر سال آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر آزاد کشمیر کے حامی تمام رہنما اور تنظیمیں لبیک کہتی ہیں۔ یومِ سیاہ کے موقعے پر مقبوضہ وادی کے تمام علاقوں میں سیاہ جھنڈے لہرائے جاتے ہیں جس کا مقصد اقوامِ عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا ہے۔

مصنف کے بارے میں