پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں بڑا جھٹکا، پارلیمانی لیڈر فرحت عباس مستعفی

پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں بڑا جھٹکا، پارلیمانی لیڈر فرحت عباس مستعفی

لاہور: پی ٹی آئی کو  پنجاب میں بڑا جھٹکا لگ گیا، پنجاب اسمبلی میں  تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر فرحت عباس  نے استعفیٰ دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق  کہ فرحت عباس نے  اپنا استعفیٰ منظوری کے لئے پارٹی حکام کو بھیج دیا ہے۔

حافظ فرحت عباس کی جانب سے استعفے میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی کے واقعات میں میری ضمانتیں خارج ہوگئیں ہیں، ضمانتیں خارج ہونے کے بعد ان حالات میں بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا ہے اور اپنے لیڈر عمران خان سے درخواست کی ہے کہ مجھے اس ذمے داری سے استعفیٰ کی اجازت دی جائے، میں بحیثیت ممبر پنجاب اسمبلی اور کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں ایم پی اے حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں