لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے ایک اور واقعہ ہو گیا، بہیمانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
انہو ں نے انٹرویو میں کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے ایک اور واقعہ ہو گیا، بہیمانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔اسلامی ممالک کے حکمرانوں بیدار ہو، اسلامو فوبیا جاری رہا تو دنیا کا امن شدید متاثر ہو گا۔
سراج الحق نے مزید کہاکہ عالمی تنظیمیں بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ قوم میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے۔ نگران حکومتیں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال اور مہنگائی پر قابو پائیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ سابقہ حکومت سے معیشت بہتر نہیں ہوئی، اسمبلیوں نے بھی عوام کو ریلیف نہیں دیا، قومی خزانہ ہیوی ویٹ کابینہ، پروٹوکول، مراعات پر پانی کی طرح بہایا گیا۔