الیکشن فروری میں ہوں گے تو نواز شریف کا ستمبر،اکتوبر میں آنا مناسب ہوگا:رانا ثنا اللہ

الیکشن فروری میں ہوں گے تو نواز شریف کا ستمبر،اکتوبر میں آنا مناسب ہوگا:رانا ثنا اللہ

اسلام آباد :ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کاکہنا ہےکہ الیکشن فروری میں ہوں گے تو نواز شریف کا ستمبر،اکتوبر میں آنا مناسب ہوگا۔انہوں نے نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن فروری میں ہوں گے تو نواز شریف کا ستمبر،اکتوبر میں آنا مناسب ہوگا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  نواز شریف پاکستان آکر انتخابی مہم چلائیں گے۔

یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ اگلی انتخابی مہم کی قیادت میاں نواز شریف خود کریں گے۔ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں وزیرا عظم بھی میاں  نواز شریف ہوں گے۔ نواز شریف کو پورا یقین ہےکہ الیکشن فروری میں ہوں گے۔ ان کی واپسی پر فقیدالمثال استقبال کریں گے۔نوازشریف کس تاریخ کو واپس آئیں گے اس کا اعلان پارٹی یا وہ خود کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ  خواجہ آصف کا یہ کہنا ٹھیک ہے کہ ہمیں زیرو رسک پر کام کرنا چاہئے۔میرے خیال میں اب زیرو رسک میں کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی۔ عام انتخابات فروری2024 میں ہوں گے۔الیکشن فروری میں ہوں گے تو نواز شریف کا ستمبر،اکتوبر میں آنا مناسب ہوگا۔یہ بالکل غلط ہے کہ ہم چاہتے ہیں بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہ ہو۔

ان کاکہنا تھا کہ  اسٹیبلشمنٹ بھی الیکشن90 دن میں چاہتی تھی۔مردم شماری کا معاملہ آنے کے بعد بھی الیکشن فروری میں ہوجائیں گے۔  نو مئی کے کسی جتھے کو الیکشن میں حصہ لینے اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

ریاست پر حملہ کر نے والوں کو اسی ریاست میں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہونا چاہئے۔نگران سیٹ اپ کے ساتھ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ نواز شریف نے دوبار ملک کو بحران سے نکالا۔موجودہ حالات میں قوم نواز شریف کی بات ہی سنے گی۔ 

مصنف کے بارے میں