بلوچستان کے دوسرے صوبوں سے رابطوں کیلئے سڑکوں کو بہتر کیا جائے:نگران وزیراعظم نے  بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچربہتر کرنے کا حکم دے دیا

بلوچستان کے دوسرے صوبوں سے رابطوں کیلئے سڑکوں کو بہتر کیا جائے:نگران وزیراعظم نے  بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچربہتر کرنے کا حکم دے دیا




اسلام آباد :نگران  وزیراعظم  انوار الحق  کاکڑ  نے بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچربہتر کرنے کا حکم دیا ہے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اہم اجلاس ہوئے۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچربہتر کرنے کا حکم دیا ۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو اجلاسوں میں مختلف وزارتوں کے اہم امور اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


انوارالحق کاکڑکاکہنا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔ ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے، بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی کام کی ضرورت ہے۔


انوارالحق کاکڑ نے کہا کراچی تا چمن شاہراہ کی ازسر نو تعمیر پر کام شروع کیا جائے، کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے آؤٹ آف دی باکس اپروچ بروئے کار لائی جائے۔

وزیراعظم نے کہا حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے، بلوچستان کے دوسرے صوبوں سے رابطوں کیلئے سڑکوں کو بہتر کیا جائے۔
 

مصنف کے بارے میں