اسلام آباد ایئرپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ :15 سال کے لیے آئوٹ سورس  کا پلان منظور،تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی 

اسلام آباد ایئرپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ :15 سال کے لیے آئوٹ سورس  کا پلان منظور،تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی 

اسلام آباد : اسلام آباد ایئر پورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کیاگیا  ہے۔ 15 سال کے لیے ایئر پورٹ کو آئوٹ سورس کرنے کا پلان منظورکیاگیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 

وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو آئوٹ سورس کرنے کا پلان منظور کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی خلاف ورزی ہونے پر ایڈوانس پیمنٹ واپس کیے بغیر معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق کسٹم، سائٹ سکیورٹی، امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہو گی۔

انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن، سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ، شاپس رینٹ تھرڈ پارٹی کے ذمے ہو گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تھرڈ پارٹی کو ایئر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی اجازت ہو گی۔

مصنف کے بارے میں