اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی۔ قیمتیں بڑھانے یا برقرار رکھنے کا حتمی اختیار نگران وزیر اعظم کے پاس ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ہے جو کہ اوگرا کچھ دیر میں وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرے گی۔
ذرائع کا کنا ہے کہ پیٹرول کی قمیت میں 12روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 20روپے، مٹی کے تیل کی قمیت میں 10روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قمیت میں 8,روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نگران وزیر اعظم کی منظوری سے حتمی فیصلہ کرے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قمیتں برقرار رکھنے یا بڑھانے کا حتمی اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے۔